Site icon Daily Sangar

چیئرمین منظور بلوچ ایک معاون انسان تھے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ


بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بی ایس او کے سابق چئیرمین منظور بلوچ کی اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی وئیب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

میں بی ایس او کے سابق چیئرمین منظور بلوچ کے کورونا وائرس سے انتقال پر انکے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔ وہ ایک شریف آدمی اور ایک معاون انسان تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین منظور بلوچ عالمی وبا کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے، ان کی اچانک دنیا سے رخصتی پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، آزادی پسند رہنماؤں سمیت دیگر مکاتب فکر کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

منظور بلوچ کے ایک قریبی ساتھی نے ادارہ سنگر کو بتایا کہ وہ اپنی پارٹی کے اندر بلوچ جہد آزادی کے لیے ایک مظبوط آواز تھے اور اپنی پارٹی میں پارلیمانی سیاست کے سخت مخالف ہونے کے ساتھ تبدیلی کے خواہاں تھے۔

Exit mobile version