Site icon Daily Sangar

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا ہے۔

جھل مگسی میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائریس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع جھل مگسی میں پولیو وائریس کا نیاکیس رپورٹ ہوا ہے ، محکمہ صحت نے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 3کیسزقلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئٹہ،چمن،ژوب، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Exit mobile version