Site icon Daily Sangar

کوئٹہ : لاپتہ افرادلواحقین کی ریلی شرکا پر فائرنگ ،شیلنگ و تشدد،متعدد گرفتار

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف لاپتہ افراد لواحقین کی جاری پر امن ریلی کے شرکا پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ ،شیلنگ و تشدد سے کئی افراد زخمی جبکہ متعددکو گرفتارکرلای گیا ہے ۔

مذکورہ ریلی کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لاپتہ ظہیر احمد کی عدم بازیابی کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس کو سبوتاژ کرنے کیلئے پولیس ودیگر ملٹری فورسزنے فائرنگ کی ، لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس پھینکے ۔

پولیس کی شیلنگ و لاٹھی جارج سے کئی خواتین وبچے زخمی ہوگئے جبکہ ریلی میں شامل متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوراسریاب روڈ فورسز کے حصار میں ہے اور ہزاروں کی تعداد میں تعینات فورسزنہتے اور پر امن ریلی کے شرکا جن میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں کو پرآنسوگیس فائرکر رہے ہیں جس سے چیخ و پکار کا ماحول ہے ۔

ویڈیو فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کئی خواتین وبچے بے ہوش اور زخمی پڑے ہیں جبکہ ریلی کے شرکاخواتین فورسز اہلکاروں کو کہہ رہے ہیں ہمارے سینوں پر گولیاں چلائو اور ہمیں مارد و۔

تصاویر اور ویڈیو فوٹیج میں سریاب روڈ فورسز کی فائر کردہ آنسو گیس کے دھوئیں سے بھرا ہوا ہے اور کئی نہتے مظاہرین جان بچارہے ہیں اور کئی زخمی حالت میں پڑے ہیں ۔

Exit mobile version