Site icon Daily Sangar

طالب علم کی جبری گمشدگی کیخلاف پسنی میں احتجاج

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں طالب کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کراحتجاج کر رہے ہیں۔

دھرنے میں خواتین وبچے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شریک ہیں ۔

طالب بہادر بشیر جو کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں کو گذشتہ روزپاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہادر بشیر جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اپنے آبائی شہر پسنی میں عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آیا تھا انہیں اتوار کے روزشام کو گل کباڑی سے 6:57 منٹ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار گاڑی میں زبردستی لے گئے۔

واضع رہے کہ پاکستانی فورسز کی جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچستان بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔تربت میں گذشتہ 8 دنوں سے دھرنا جاری ہے جبکہ پسنی میں بھی شروع کیا گیا ہے ۔

Exit mobile version