Site icon Daily Sangar

اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

اوستہ محمد میں تھانہ کیٹل فارم گوٹھ شہنواز رند میں سیاہ کاری کے الزام میں عبدالرحمن رند نامی ایک شخص نے اپنی بیوی مسماۃ عبدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔

وجہ سیاہ کاری بتائی جا رہی ہے ۔

ملزم اپنے بھائیوں سمیت فرار ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی کیٹل فارم پولیس جائے وقوع پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Exit mobile version