Site icon Daily Sangar

بو لان وپشین میں مختلف حادثات وواقعات سے 4 افراد ہلاک

The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے بولان میں عیدالاضحیٰ کے دن پکنک پر جانے والے ہندو برادری کے نوجوانوں کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 2 نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

حادثہ کار کی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔

عید کے پہلے روز ڈھاڈر سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے نوجوان پکنک منانے کی غرض سے ڈھاڈر سے بولان پکنک پوائنٹس کا رخ کیا ۔

بولان میں درنجن بی بی نانی کے درمیان کار نمبرBVJ986 میں سوار نوجوانوں کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی ہلاک جبکہ انکے دیگر 3 ساتھی بھی زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت روی کمار ولد مول چند اور رئیس دلیپ کمار ولد ماسٹر مکیش کمار جبکہ زخمیوں میں وکی کمار ولد مکیش کمار،شنکر کمار ولد بابو لال اور وجے کمار ولد پرکاش لال کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب پشین میں ڈیم میں ڈوب کر 2 بہنیں ہلاک ہو گئیں۔

پشین کے نواحی علا قے زرک ڈیم میں پکنک منا تے ہوئے 2 بہنیں برشنااوربی بی روحینہ ہلاک ہوگئیں ۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔

Exit mobile version