Site icon Daily Sangar

ضلع آواران پاکستانی زمینی،فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ کے روز سے جاری آپریشن میں مزید شدت ضع آواران کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دراسکی سے لے کر پسیل تک تمام پہاڑی سلسلوں پر شیلنگ کی ہے۔
جبکہ منگولی زہمڈو، کی پہاڑی سلسلوں پر بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے،تاحال آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پسیل کے علاقے میں پاکستانی زمینی فوج جنکو مقامی ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کا ساتھ ہے نے صادق بلوچ نامی شخص کے گھروں میں لوٹ مار کے بعد گھروں کو نذر آتش کیا ہے،جبکہ دوران آپریشن خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

زہمڈو کی اطراف آج صبح سے دھواں اُٹھتے دیکھا گیا ہے،اور چار گن شپ ہیلی کاپٹر مسلسل مذکورہ پہاڑی علاقوں میں گشت کے ساتھ شیلنگ کر رہے ہیں۔جاری آپریشن کی وجہ سے اس حوالے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے۔

Exit mobile version