بلوچستان کے شہر حب سے انتظامیہ کو ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔لاش حب کے صنعتی مقام ڈگارزئی سے پولیس نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی کے حوالے کردیا تاہم برآمد ہونے والے لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا گیا ہے۔