Site icon Daily Sangar

افریقی ملک کانگو میں شدت پسندانہ حملوں میں 41 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو کے گاؤں پر شدت پسند جہادی تنظیم کے حملے میں 41 سے زائد افرادکے ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں کانگو کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کانگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔

Exit mobile version