Site icon Daily Sangar

تربت: 4 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کیخلاف سی پیک شاہراہ بلاک کرنیکا اعلان

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کی جبری گمشدگی اہلخانہ کی جانب سے سی پیک شاہراہ بلاک کرنیکااعلان کیا گیا ہے ۔

تربت آب سر کے رہائشی طارق داؤد وخواتین نے ہفتہ کی شام تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں سے گزشتہ شب 1 بجے کے قریب 4 افراد لاپتہ ہوئے ۔ فوری طور پر انہیں بازیاب کیا جائے اگر 2 دن کے اندر رہا نہ ہوئے تو ڈی بلوچ اور ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرائیں ، لاپتہ کیے گئے افراد میں صالح طارق، وسیم حسن، امتیاز اقبال اور اعجاز شیران شامل ہیں۔

صالح طارق کی بہن نے کہا کہ میرا بھائی صالح زامباد ڈرائیور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

وسیم کی بہن نے کہا کہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب گھر کے اندر سے وسیم کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے بلوچستان کے وزیر ظہور بلیدی، چیئرمین ہوتمان اور ڈی سی کیچ اسماعیل ابراہیم ودیگر حکام سے اپیل کی کہ ان کو فوری بازیاب کرائیں۔

Exit mobile version