Site icon Daily Sangar

کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بناکر تین دشمن اہلکار ہلاک کیئے گئے۔

انہوںنے کہا کہ کولواہ کے علاقے کڈ ءِ ہوٹل میں شورُک کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر بی ایل اے کےسرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پوسٹ کی حفاظتی چوکی راکٹ لگنے سے تباہ ہوگئی اور اس میں موجود تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Exit mobile version