Site icon Daily Sangar

چمن : بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم کیخلاف احتجاج جاری،شاہراہ پر خیمے لگا دیے گئے

بلوچستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی علاقے چمن میں بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف احتجاج جاری ہے، 6 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

مظاہرین نے پاسپورٹ دفتر اور کوژک ٹاف پر خیمے لگا دیئے۔

دھرنا کمیٹی چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف دھرنا 7 ماہ سے جاری ہے دھرنا شرکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر چمن کوئٹہ شاہراہ احتجاجا بند کر دیا اور کوژک ٹاف سمیت پاسپورٹ دفتر کے سامنے خیمے لگا دیئے۔

مشتعل مظاہرین نے شہر کے تمام بنک ایک ہفتے سے بند رکھے ہیں جس سے کاروباری مرکز پر سخت اثرات مرتب ہوئے ہیں اسی طرح پریس کلب کو بھی تالہ لگایا ہے اور صحافتی خدمات متاثر ہے ۔

دھرنا میں کمیٹی ممبران نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ چند روز میں شہر کے تمام سرکاری دفاتر کو تالے لگائیں گے لیکن اس تمام تر صورتحال میں وفاقی اور بلوچستان حکومت نے چھپ کا ساد لیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی جمعرات کے روز چمن کا دورہ کریں گے لیکن وہ بھی چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا گیاتاہم چمن شہر میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Exit mobile version