Site icon Daily Sangar

پشین : گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او ہلاک ہو گئے

بلوچستان کے علاقے پشین میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او روزی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او روزی خان اور ڈی ایس پی عین الدین کو کوئٹہ ریفر کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او روزی خان آج جان کی بازی ہار گئے ۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز پشین میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صدرسمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ پشین کے علاقے کلی ترانہ رشید میدانی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پشین عین الدین کاکڑ اور ایس ایچ او صدر تھانہ روزی خان کاکڑ ایک نجی کار میں گشت کررہے تھے، جب ان کی کار کلی تراٹہ پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی ۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے حملہ آوروں کی آمد جدید ٹیکنالوجی کےذریعے معلوم کی اور بروقت کارروائی سے ان کا حملہ پسپا کردیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کرگرفتار کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version