Site icon Daily Sangar

بارکھان : دیہی علاقوں کے بیشتر اسکولوں میں ٹیچرزکی عدم موجودگی سے نظام تعلیم متاثر

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دیہی علاقوں کے اسکولوں میں کافی عرصے سے تعلیم کا نظام درہم برہم ہے۔

شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں اسکول تو موجود ہیں، بچے تو جاتے ہیں لیکن ٹیچر ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں اور بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔

بارکھان کے مختلف علاقوں میں سے ایک اسکول آج بھی موجود ہے، بلوچستان وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود بھی رکھنی سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک فیمیل اسکول میں ٹیچرز غیر حاضر ہیں، اسکول میں بچوں کی تعداد 60 کے قریب ہے ۔

بچوں نے غیر حاضر فیمیل ٹیچرز کیخلاف بینرز اٹھا کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہمیں تعلیم ٹیچرز دو ہمیں تعلیم کی روشنی سے محروم نہ کریں۔

دیہات کے لوگوں نے بلوچستان وزیراعلیٰ سے برہمی کا اظہار کیااوربارکھان کے دہی اسکولوں میں فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version