Site icon Daily Sangar

پاکستانی فوج پر حملے و مواصلاتی آلات کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پاکستانی فوج پر حملے و مواصلاتی آلات کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء سرمچاروں نے گذشتہ شب ایک اور کارروائی میں زامران کے علاقے جالگی میں قابض پاکستانی فوج کے مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک بیٹری و سولر سسٹم کو تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف سے مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Exit mobile version