Site icon Daily Sangar

بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیاں : آج بلوچستان بھر میں عید بطور احتجاج منایا جا رہا ہے

بلوچستان بھر میں ہر عید بطور ماتم منایا جاتا ہے ۔ آج کی عید بھی جبری لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے افرادکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے بطور احتجاج منایا جارہاہے۔

بلوچستان سمیت پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ریاستی فوج کے ہاتھوں نسلی انتقام کے شکار بلوچ قوم کے فرزندان کی جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر آج عید کے روزبلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

واضع رہے کہ ماضی میں ہر عید پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے عید کے روز کوئٹہ اور کراچی میں احتجاجی ریلیاں و مظاہروں کا انعقاد ہوتا رہا ہے ۔لیکن اب کے بار بی وائی سی کی جانب سے منظم طور پر بلوچستان بھر میں اس عید کے روز بڑے بڑے احتجاجی ریلی و مظاہروں کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں عوام کو بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گیے اور سوشل میڈیا پر کمپین چلایا گیاجس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کے خاتمے کیلئے عید کے روز بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بی وائی سی نے بلوچستان بھر عید کے روزہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے شیڈول بھی جاری کئے جس میں‎تربت،پنجگور،‎خضدار،گریشہ،نال،خاران،‎قلات،‎کوہلو،‎پسنی ،‎منگچر،‎حب ،‎آواران ،‎دالبندین ،‎مستونگ،‎سوراب،تمپ،ڈیرہ مراد جمالی،اوتھل اورسبی شہرشامل ہیں جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں وی بی ایم پی و بی وائی سی مشترکہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالیں گی ۔

Exit mobile version