Site icon Daily Sangar

عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دولت اسلامی کی تصدیق کی ہے کہ “داعش” کے نئے سربراہ عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرداش کی گرفتاری کے بعد داعش کی دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش کا پتا چلا ہے تاہم اس سازش کو عسکریت پسند کمانڈر کی گرفتاری کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عراقی انٹیلی جنس حکام نے داعش کے موجودہ سربراہ اور مقتول ابو بکر البغدادی کے متوقع جانشین عبدالناصر قرداش کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

داعشی کمانڈر کی گرفتاری کے بعد بین الاضلاع کور آرڈی نیشن کونسل کے پہلے اجلا کے بعد وزیراعظم الکاظمی نے کہا کہ داعشی عسکریت پسند کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی اہم کامیابی ہے۔

الکاظمی نے زور دے کر کہا کہ اس وقت حکومت کے سامنے کئی اہداف ہیں۔ ہمارے پاس اپنے اہداف کے حصول کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عراق کو غیر مسبوق اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

موجودہ حکومت کے اہداف میں ملک میں امن ومان کاقیام، داعش کی بیخ کنی اور زول پذیر معیشت کو سنھبالا دینا ہے۔ داعشی سربراہ کی گرفتاری کے ذریعے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہدف حاصل کیا ہے۔

الکاظمی کے مطابق حکومت کے اہداف میں سے ایک سلامتی کی صورتحال اور داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو ناکام بنادیا۔ داعش کے سربراہ عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرکے تنظیم کی دہشت گردی کی خطرناک منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔

Exit mobile version