Site icon Daily Sangar

عالمی یوم ِ خواتین پر خاران میں سیمینار، کلچرل وبک اسٹالز کا انعقاد

عالمی یوم ِ خواتین 8 مارچ کو بلوچستان کے علاقے خاران میں بلوچ وومن فورم کی جانب سے ڈگری کالج میں سمینار اور کلچرل وبک اسٹالز کاانعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں خواتین سمیت خاران کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بچوں نے 8مارچ وومن ڈے سے متعلق ٹیبلو بھی پیش کی جبکہ بلوچی قومی ترانہ گایا۔

سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں قوموں کی تشکیل اور جہد میں عورتوں کا اہم کردار رہی ہے۔ بلوچ قومی جہد میں بلوچ خواتین کاکردار، ذمہ داریاں، فکری و عملی سوچ کو اُجاگر کرنے کے لئے عورتوں کے عالمی دن کے مناسبت سے سمینار منعقد کرنا شعوری اقدام ہے۔

شرکاء نے کہاکہ تاریخی طور پر بلوچ سماج میں بلوچ خواتین کا مقام بلوچ مرد کے برابر رہا ہے۔ بلوچ خواتین ہر شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں لیکن بلوچ معاشرے اور رسم و رواج کو مسخ کردیا گیا ہے ۔نوآبادیاتی نظام کو مسلط کردیا گیا ہے جس میں بلوچ خواتین کے کردار کو محدود کر دیاگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ خواتین کو سیاسی معاشرتی معاشی اور تعلیمی میدان سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ قومی فرائض میں بلوچ خواتین کا کردار محدود ہو اور بلوچ خواتین قومی تشکیل میں فعال کردار ادا نہ کر سکیں۔

بلوچ وومن فورم کی جانب سے عالمی یومِ خواتین پر بلوچی مرد و خواتین ڈریسز سمیت دیگر کلچرل کشیدہ کاری و دستکاری کے اشیا رکھے گئے ۔جبکہ کتابوں کا بھی اسٹال لگایا جنہیں بہت سراہا گیا اور لوگون نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Exit mobile version