Site icon Daily Sangar

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 200 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے، پی ڈی ایم اے

بلوچستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے سرکاری ادارے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ساحلی شہر گوادر میں ہوا جہاں 1200 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں پانچ اضلاع میں 12سو 70 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ گھروں کو نقصان گوادر شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پہنچا جن کی مجموعی تعداد 12 سو 33 سے زیادہ ہے ۔

تاہم ان میں سے 235 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں بارشوں کے دوران 80 کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گوادر سے متصل ضلع کیچ میں مجموعی طور 25 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے پانچ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

حکومت پاکستان اور بلوچستان کی جانب سے گھروں اور کشتیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو اہے اور نہ ہی گوادر میں پانی کی نکاسی ہوگئی ہے ۔

اہلیان گوادر و گردونواح کے متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک گھروں میں پانی موجود ہے ۔حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے محض میڈیا پر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ پانی نکالی گئی ہے اورمتاثرین کو امداد دی جارہی ہے جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد باتیں ہیں،لوگ اپنی مددآپ کے تحت جنریٹرو فیول کا بندوبست کر کے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔

Exit mobile version