Site icon Daily Sangar

ایران کے نئے ہتھیاراینٹی بیلسٹک میزائل وفضائی دفائی سسٹم کی نقاب کشائی

فوٹو: روئٹرز

ایران نے اپنے نئے ہتھیار متعارف کرادیے۔مقامی طور پر بنائے گئے ان ہتھیاروں میں ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم اورازرخش نام کا فضائی دفاعی نظام شامل ہے۔

ہفتے کے روز منظر عام پر لائے گئے عسکری نظاموں میں “ارمان میزائل سسٹم” کے بارے میں ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کہا کہ یہ 120 سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر بیک وقت چھ اہداف کا سامنا کر سکتا ہے۔

“ازرخش میزائل سسٹم 50 کلو میٹر کی رینج تک چار میزائلوں کے ساتھ اہداف کی شناخت کر کے انہیں تباہ کر سکتا ہے۔”

تہران کا یہ اعلان اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے وقت سامنے آیا ہے۔

Exit mobile version