Site icon Daily Sangar

خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبراً لاپتہ

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز نے  ایک شخص کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کیے جانے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد نظر محمد کے نام سے ہوگئیجو پیشے سے میونسپل کمیٹی میں ملازم ہے۔

علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 فروری کو خاران میں ایف سی نے اسد اللہ کو کیمپ بلایا اور وہاں سے اسے جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیاہے۔

فورسز ہاتھوں کے ہاتھوں اسد اللہ کے جبری گمشدگی کے بعد اس کا کوئی خبر نہیں ہے جسکی وجہ سے اس کافیملی سخت پریشانی کا شکار ہے۔

Exit mobile version