Site icon Daily Sangar

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر جان اچکزئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، عبدالنبی بنگلزھی

بلوچ آزادی پسند رہنما عبدالنبی بنگلزھی نے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراطلاعات کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں اس نے بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر الزام عائد کرتے ہوئے انھیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

جان اچکزھی نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں مغربی بلوچستان میں جن لوگوں کو قتل کیا گیا ان کے لواحقین اسلام آباد دھرنے میں موجود ہیں۔

بلوچ رہنماء نے کہا یہ بلاجواز پروپیگنڈا ہے جو نام نہاد وزیر جان اچکزھی کی حواس باختگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انھوں نے کہا جو لواحقین احتجاج کر رہے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کی بازیابی چاہتے ہیں ، تب سچ اور جھوٹ کا پتا چلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے مغربی بلوچستان میں بلوچ مہاجرین پر حملہ کیا تھا جس میں بی این ایم کے مرکزی کونسل کے ممبر چیئرمین دوستا کے پورے خاندان سمیت دس افراد شہید ہوئے۔چیئرمین دوستا کے ایک بہنوئی ’ دوست محمد ‘ سال 2012 سے پاکستانی فوج کی حراست میں جبری لاپتہ ہیں۔ان کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے خاندان کے کئی افراد مسلسل پاکستانی فوج کی کارروائیوں سے تنگ آکر مغربی بلوچستان منتقل ہوگئے تھے جنھیں حالیہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اس سانحے پر ردعمل دیتے ہوئے یہی حوالہ دیا تھا کہ جنھیں نشانہ بنایا گیا ہے ان کے لواحقین اسلام آباد دھرنے میں موجود ہیں ، جسے جان اچکزھی نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی ۔

Exit mobile version