Site icon Daily Sangar

سرفراز بگٹی سیکڑوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی و قتل میں ملوث ہے، شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ سرفراز بگٹی جو کہ سینکڑوں بگٹی نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور قتل میں ملوث ہے۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کے کہنے کے اوپر ڈیرہ بگٹی کے پولنگ اسٹیشنز کو غیرقانونی طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کیاجارہا ہے جو کہ الیکشن سے قبل دھاندلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید وطن نواب اکبر بگٹی کے پیروکار ہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر جگہ مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Exit mobile version