Site icon Daily Sangar

کوئٹہ بم دھماکے میں 2 کی حالت تشویشناک، زخمیوں کی تعداد 11 ہوگئی

کوئٹہ بم دھماکے میں ایک بچہ سمیت 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے دارلحکومت میں بدھ کی صبح زرغون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے پڑے ہوئے کچرے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 4بچوں اور پولیس اہلکاروں جن میں نقیب اللہ ، موسی ، عنایت اللہ ، یاسر، محمد اقبال ،عبدالواجد ، عبدالستار، جمیل احمد، غلام محمد، ظفر اقبال اور ایک نامعلوم بچہ زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں میں یاسر اور نامعلوم بچے کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف نرسز کو طلب کر لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے ۔

Exit mobile version