Site icon Daily Sangar

تمپ و زامران میں پاکستانی فوج ومواصلاتی ٹاورکو نشانہ بنایا ، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ و زامران میں پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تمپ اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب تمپ گریڈ اسٹیشن میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے یکم جنوری 2024 کو ایک اور حملے میں زامران کے علاقے دشتک میں قابض فوج کے فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

Exit mobile version