بلوچستان کے لسبیلہ کے پسماندہ تحصیل لاکھڑا میں ٹمبر مافیا کی جانب سے نایاب درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا ڈیلر جو کہ ایک غیر مقامی ہے اور انتہائی بااثرہے جس کے سامنے نہ مقامی انتظامیہ کی چلتی ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی ۔ ٹمبر مافیا کو سیاسی و سماجی شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے ٹمبر مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے قیمتی لکڑیوں سے لوڈ گاڑیاں لیاری کے راستہ سے جاتی ہیں ۔جبکہ لاکھڑا میں ٹریکٹر کے ذریعے دور دراز علاقوں کے زمینوں سے درختیں کاٹ کر مزدا گاری سے شہر میں لائی جاتی ہیں اور یہ گاڑیاں کھلے عام جنگلات کے آفس کے سامنے سے گزر جاتی ہیں۔
مقامی افراد نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکریٹری جنگلات سے پرزور اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے تاکہ محکمہ جنگلات لاکھڑا میں نایاب درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیکر ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔