Site icon Daily Sangar

قطر نے 8 بھارتی شہریوں کی سزائے موت ختم کر دی ہے، بھارتی وزارت خارجہ

بھارتی حکومت نے دعویٰ  کیا ہے کہ قطر نے 8 بھارتی شہریوں کی سزائے موت ختم کر دی ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ان سابق افسران کے خلاف سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ قطری اپیل کورٹ نے کیاہے۔

یاد رہے کہ ان اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اکتوبر کے مہینے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کی ایک عدالت نے گزشتہ سال گرفتار کیے گئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران پر عائد سزائے موت واپس لے لی ہے۔ ۔

ان آٹھ افراد کو26 اکتوبرکو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 اگست کو قطری دارالحکومت دوحہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت اور قطر نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس ضمن میں بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اب ان افراد کو کس نئی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے، قطر کی اپیل کورٹ کے آج کے فیصلے کو نوٹ کیا گیا ہے، جس میں سزاؤں کو‘‘ کم کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وہ گرفتار افراد کی قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اگلے اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔

Exit mobile version