Site icon Daily Sangar

خضدار میں متعدد کلینکس و میڈیکل اسٹور سیل،6 افراد گرفتار

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مرکرمتعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کرکے میڈیکل پریکٹس کرنے پر 6 افراد گرفتارکرلئے۔

مقامی میڈیا کے مطابقڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدارنے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ فیروز آباد روڈ اور سٹی کے مختلف ایریاز میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد عطائی ڈاکٹرز ، بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورزاور لیبارٹریز کو سیل کردیاہے۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل اسٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنے والوں سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Exit mobile version