Site icon Daily Sangar

جعلی مقابلوں میں بلوچوں کے قتل کیخلاف کل تربت میں ہڑتال کا اعلان

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تربت میں پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل کیخلاف کل 24 نومبر کوتربت بھر میں شٹر ڈائون کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت بھر میں ریاستی ظلم و جبر اور بلوچ لاپتہ افراد کو مسلسل جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے خلاف 24 نومبر کو شٹر ڈائون ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ کیچ بھر سے ریاست کو ایک واضح پیغام جائے گا کہ بلوچستان کے لوگ اس جبر کیخلاف کھڑے رہیںگے اور اپنے بچوں کو ایک ایک کرکے مرنے نہیں دینگے۔

بیان میں کہا گہا کہ ریاست کی حالیہ نسل کش پالیسیوں کیخلاف سیاسی مزاحمت وقت کی ضرورت ہے، اور تمام افراد سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ تربت کے غیور عوام اور ریاستی جبر کے شکار بلوچ عوام شٹر ڈاؤن کال کی مکمل حمایت کرکے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو بند کرکے ایک قومی پیغام دینگے۔

Exit mobile version