Site icon Daily Sangar

ہرنائی میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہرنائی میں پاکستانی فورسز پر حملہ و 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز بمورخہ 22 نومبر کو شام 5 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے گنداکین میں ٹرین کی پٹری کی تعمیر کے دوران سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ واضح کرتا چلیں کہ اسی مقام پر 5 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی سے سبی جانے والی ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سمیت تباہ ہوگئے تھے۔ مذکورہ ریلوے لائن دشمن فوج کیلئے بطور ٹرانسپورٹ استعمال ہوتی ہے۔ ٹرین پر حملے کے بعد قابض فورسز کی نگرانی میں اس پٹری کی تعمیر جاری تھی کہ عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے فورسز کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version