Site icon Daily Sangar

سبدان اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سبدان اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبدان اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں پانچ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبدان میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سلالہ بازار میں غلام نبی پمپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے چند روز قبل قائم کیئے گئے ایک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

Exit mobile version