Site icon Daily Sangar

مستونگ میں دشمن فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تلخ کاوی مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مانی نقصان سے دو چار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے 11 نومبر کی شام ساٹھے چھ بجے تلخ کاوی مستونگ میں جدید و خودکار ہتھیاروں سے قابض دشمن کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔حملے میں کم از کم دشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچستان کی آزادی تک دشمن ریاست کہ تما مفادات اور فورسز پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version