Site icon Daily Sangar

پنجگور میں ایف سی چوکی پر دستی بم حملہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بدھ کی شام کو ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد کی طرف سے دستی بمب سے حملہ کیا گیا ۔

علاقاءی ذرائع کے مطابق گذشتہ شام تقریباًسات بجے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزایف سی کی چوکی پر حملہ کیا جس کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

حملے کے بعد پولیس و دوسرے فورسز کی طرف سے علاقے میں ناکہ بندی کی گئی ۔

خیال رہے کہ ضلع پنجگور میں ایک طویل عرصے سے بلوچ آزادی پسند تنظیمیں مختلف طریقوں سے فورسز پر حملہ کرتے رہے ہیں ۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Exit mobile version