Site icon Daily Sangar

سائیکلون تیج گوادر سے 15 سو کلو میٹر فاصلے پر ہے، محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون تیج انتہائی شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور بحرہ بلوچ میں موجود ہے جبکہ کراچی سے سترہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان مزید طاقتور ہوگیا اور سائیکلون تیج انتہائی شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کردیا کہ طوفان گوادر سے پندرہ سوکلومیٹر اور کراچی سے سترہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والاطوفان 12گھنٹے میں انتہائی شدت اختیارکرگیا، طوفان کا فاصلہ عمان کے جنوب مغرب سے 270 کلومیٹر اور یمن کے شہر الغیدہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان میں 130 سے 140 اور زیادہ سے زیادہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ ہوائیں چل رہی ہیں ، سمندری طوفان کے اردگرد لہریں 30 فٹ بلندی سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان تیج آئندہ چندگھنٹےمیں شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور یمن کے ساحل الغیدہ کو عبور کرے گا، الغیدہ ساحل عبور کرتے وقت طوفان کے مرکز کی ہوائیں120 سے 130 کلومیٹر ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان سے بلوچستان وپاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

Exit mobile version