Site icon Daily Sangar

بارکھان میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بارکھان میں موبائل فون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب 1 بجے بارکھان کے علاقے گم برکا میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹاور مشینری و جاسوسی کے آلات سمیت تباہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ٹاور پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر علاقے میں جاسوسی کے مقصد سے لگائی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک مرتبہ پھر سے تنبیہ کرتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

Exit mobile version