Site icon Daily Sangar

مستونگ میں  دھماکہ، 15 افرادہلاک ، درجنوں زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبی جلوس کے سیکورٹی کیلئے تعینات فورسزقریب دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطا اللہ منعم نےمیڈیا کو بتایا کہ دھماکا جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے لیے جمع افراد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی کہ دھماکا موقع پر موجود مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب ہوا۔

سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہری نے کہا کہ دھماکا ’خودکش‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بتایا کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ بھی ہلاک ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مستونگ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

Exit mobile version