Site icon Daily Sangar

سرفراز بگٹی کی چینی وزیر داخلہ سے ملاقات، چینیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی

پاکستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے ملاقات کی جس میں باہمی ترقی اور سیکیورٹی کیلئے تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیاگیا ہے ۔

اس موقع پروزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،چین پاکستان کا آزمایا ہوا اور سدا بہار سٹریٹیجک دوست ملک ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ چینی حکومت اور عوام کی مختلف چیلنجز کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت قابل تحسین ہے ۔

پاکستانی وزیر داخلہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

سرفراز بگٹی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے سکیورٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

چینی وزیر برائے پبلک سیکیورٹی نے دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم اور اقدامات کو سراہا ۔

وانگ ژاؤ ہانگ نے چینی شہریوں اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین مشترکہ تعاون کے ذریعے دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنا سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے چیلنجز کے ادراک اور ان پر قابو پانے میں مدد پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version