Site icon Daily Sangar

مبارک قاضی مزاحمت کی علامت تھے ،اور قوم کو مزاحمت کی ترغیب دی، واحد کمبر

بلوچ رہنما استاد واحد کمبر بلوچ نے بلوچ قومی شاعر مبارک قاضی کے وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا مبارک قاضی مزاحمت کی علامت تھے ، جنھوں نے اپنی شاعری میں بلوچ قوم کو مزاحمت کی ترغیب دی۔

انھوں نے کہا مبارک قاضی کی وفات بلوچ قوم و ادب کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

بلوچ رہنماء نے کہا کہ وہ ایک انقلابی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انقلابی بھی تھے، جنھوں نے اپنے جوانسال فرزند ’کمبر جان‘ کو وطن پر قربان کردیا اور خود بھی کئی بار جیل گئے۔

انھوں نے کہا مبارک بلوچی مزاحمتی شاعری کے ایک درخشاں ستارے تھے ، جب تک جہاں ہے وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

استاد واحد کمبر نے کہا کہ آج ان کی وفات پر پوری قوم سوگ میں ہے۔میں مشکل کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں شریک ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی قاضی کی روح کو آسودہ خاک کرے اور ان کے پسماندگان اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Exit mobile version