Site icon Daily Sangar

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح مزید 6 ماہ کی تاخیر کا شکار

فوٹو: اسٹری آف پی آئی اے

بلوچستان کے سی پیک مرکز شہرگوادرکی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح مزید 6 ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکارہوگیا ہے ۔

چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ تاخیر سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے کہا ہے کہ نئے گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تاہم اس میں تکنیکی بنیادوں پر تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ کا ساز و سامان اور تیکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے۔

خاقان مرتضی کا کہنا تھا کہ چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادر ائیرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے، نیا گوادر ائیرپورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، ائیرپورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 3000 ایکڑ زمین دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرح گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔

Exit mobile version