Site icon Daily Sangar

مقبوضہ بلوچستان: ایک شخص فورسز ہاتھوں لاپتہ، ایک فائرنگ سے ہلاک

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں گزشتہ روز پاکستانی فوج نے پیر محمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر یاسر ولد پیر محمد کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گنز ٹو پیشکان روڈ پہ جگہ جگہ پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبہ سی پیک کے خلاف وال چاکنگ کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق وال چاکنگ کے بعد پاکستانی فوج کے بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا،لا ش کو فوری طورپر سول ہسپتال شناخت کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابتدائی رپورٹ میں تاحال اس ہلاکت کے محرکات سامنے نہ آ سکے۔

Exit mobile version