Site icon Daily Sangar

مالی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 15فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک

مالی میں مشتبہ اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 49 شہری اور 15 فوجی مارے گئے۔

مغربی افریقی ملک مالی میں جمعرات کے روز اسلامی عسکریت پسندوں نے ایک فوجی اڈے اور دریائے نائیجر میں ایک کشتی پر حملہ کرکے کم از کم 64 افراد کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ مشتبہ جہادیوں نے دو الگ الگ حملے کیے۔ انہوں نے پہلا حملہ ٹمبکٹو کے قریب دریائے نائیجر میں ایک کشتی پر جب کہ دوسرا حملہ شمالی گاؤخطے میں بامبا میں ایک فوجی اڈے پر کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 49 شہری اور15فوجی مار ے گئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ جے این آئی ایم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ انتہا پسند تنظیم القاعدہ سے وابستہ مسلح گروپوں کا حصہ ہے۔

مالی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران تقریباً 50حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق حملوں میں شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت پر جمعے سے تین روز کے قومی سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Exit mobile version