بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج پر فدائی حملہ کرنے والی بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے شہید فدائی سمعیہ قلندرانی کے جنازہ میں شرکت کرنے پر13 افراد کے خلاف کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی۔
کاؤنٹر ٹیررم ڈیپارٹمنٹ نے فدائی خاتون سمعیہ قلندرانی کے نمازہ جنازہ میں شرکت پر تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست، مولانا خالد ولید سیفی، حاجی قدیر احمد، غلام اعظم دشتی اور جمیل عمر سمیت 13 افراد کے خلاف نماز جنازہ میں شرکت پر ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان ملزمان نے سمعیہ قلندرانی کے جنازہ میں شرکت کرکے تخریب کاری کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اس جانب مائل کرنے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ24 جون 2023 کی دوپہر چاکر اعظم چوک تربت میں خودکش حملہ آور سمعیہ قلندرانی نے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی کے فدائین خاتون حملہ آور کو 28 جون 2023 کو تربت میں سپرد خاک کر گیا تھا۔