Site icon Daily Sangar

ڈیرہ مراد جمالی : سیاہ کاری کے الزام میں بیٹی کو قتل کردیا گیا، اہلخانہ

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی لانگہ محلہ کے رہائشی رستم خان سولنگی،مائی صفت اور صدام حسین سولنگی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ عبدالرحمان ہانبھی کے قریب ملزمان نے سیاہ کاری کا الزام لگاکر ہماری بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقتولہ پر بیمانہ تشدد کے بعد اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

اہلخانہ نے کہا کہ واقعہ کو 5روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔اورملزمان سرعام دھنداتے پھررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزمان اپنے گھروں میں موجود ہیں اور معمول کی زندگی جی رہے ہیں۔

مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کے 5روز قبل انکی بیٹی کو سیاہ کاری کا جھوٹا اور منگھڈت الزام دیکر قتل کیا گیا لیکن 5 روز گزرجانے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ منگولی پولیس ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے ۔

انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اور وزیرداخلہ بلوچستان،وزیر اعلیٰ و دیگر حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version