بلوچستان کے لسبیلہ کے علاقہ کونا ڑوپیر اور قرب و جوار میں دست، الٹی، گیسڑکی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 37 سے زائد افراد متاثر ہیں۔
گیسٹرو سےہلاک اور متاثر ہونے والوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 9متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔
گیسڑسے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے محکمہ صحت لسبیلہ کی ٹیمیں متاثرہ علا قوں میں پہنچ گئیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں نہ تو کوئی سرکاری اسپتال ہے اور نہ ہی شہروں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ پیر کوناڑو کا علاقہ بیلہ اور اوتھل کے درمیانی پہاڑی سلسلوں اور قدرتی ندی نالوں پر مشتمل ہے جہاں پر نہ تو کوئی سرکاری صحت مرکز قائم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی بیلہ اور اوتھل کے شہر وں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے۔ حالیہ صورتحال میں وہاں پہنچنے والی محکمہ صحت لسبیلہ اور ایدھی ویلفیئر کی ٹیموں کو بھی کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت کے بعد متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ علاقے میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر کسی وباءکے پھیلنے اور خواتین کی زچگی کے دوران صحت مرکز نہ اور شہروں تک رسائی کیلئے سڑک نہ ہونے کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک شخص نے خود کشی کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی ایک شخص نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔