Site icon Daily Sangar

مستونگ : بااثر شخص کی تشدد سے ضیف خاتون کی آنکھ ضائع،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

بلوچستان کے مستونگ کےعلاقے کلی خواصام مستونگ کے رہائشی بی بی سکینہ نامی خاتون نے سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہمارے اور ہمارے ایک ہمسایہ کے بچوں کے درمیان معمولی تنازعہ کے کچھ دیر بعدظہیر احمد نامی ایک شخص جو 4 موٹر سائیکلوں پر اپنے 8 مسلح غنڈوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ آور ہوکر مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا دوران تشدد میں نے قرآن پاک اٹھا کر ان سے رحم کی اپیل کی لیکن ظہیر نامی ظالم شخص نے قرآن پاک کی پروا کیے بغیر مجھ جیسی ضیف العمر خاتون پر اپنی پستول کے بٹ سے وار کیا جس سے میری ایک آنکھ ضائع اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد میں متواتر 6 روز سے نامزد ملزمان کے خلاف FIR درج کرانے مستونگ پولیس تھانہ کے SHO اور تفتیشی آفیسر کے پاس جا رہی ہوں ۔ لیکن تھانہ کے عملے ٹال مٹول سے کام لے کر ہمیں ٹرخا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے تھانہ کے گیٹ پر تعینات اہلکار کی جانب سے جواب دیتا ہے کہ SHO صاحب کی طبیعت خراب ہے ، کسی اور دن آجاؤ۔

بی بی سکینہ نے کہا کہ مذکورہ ظہیر نامی غنڈے نے میرا اور میرے بچوں کا جینا حرام کر دیاہے اور کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔

Exit mobile version