Site icon Daily Sangar

ملٹری پر حملہ ہوگا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا، سرفراز بگٹی

پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نو مئی کا حملہ اچانک نہیں، مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا، جب ملٹری پر حملہ ہوگا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں سزائیں دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے معاملے پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود سائفر کے معاملے پر ایف آئی آر میں نامزد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پریس کانفرنس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version