Site icon Daily Sangar

شمالی وزیرستان میں دھماکا،11 افراد ہلاک

پاکستان کے افغانستان سے منسلک علاقہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مزدور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے ایک گاڑی میں جنوبی وزیرستان جا رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مزدوروں کو لے جانے والی ایک نجی گاڑی گل میر کور کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ اطلاعات بھی زیرِگردش ہیں کہ گاڑی میں کُل 16 مزدور سوار تھے جو جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

Exit mobile version