بلوچستان کے ضلع قلات میں آج بروز جمعہ صبح سات بجے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کے 8 سے 10 گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر بم حملے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ قلات اورمنگچر کے درمیانی علاقے مہلبی ہوٹل کے قریب ہوا ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم حملہ تھا۔
اب تک اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے اور جس سے ہلاکتوں کے خد شات ہیں لیکن حکومتی سطح پر اس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو اپنے کنٹروکل میں لے لیا ہے ۔
بلوچستان میں جس طرح فورسز نے جبری گمشدگیوں میں اضافہ کیا ہے اسی طرح آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسزپر حملوں میں شدت آئی ہے ۔ لیکن حالیہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔