Site icon Daily Sangar

قلات میں کوچ مسافر سمیت لاپتہ،روڈ بلاک احتجاج جاری

بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات ہیں کہ قلات ایریا میں مبینہ طور پرمسلح افراد نے ایک مسافر کوچ کو مسافر سمیت یرغمال بناکر لے گیا ہے اور کوچ سمیت تمام مسافر لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہمسافر صدابہار کمپنی کا تھا اور مسلح افرادنے پہلے کوچ کو روکا اور ڈرائیورکو اتار کر کوچ کومسافروں سمیت اغوا کر کے گیا ہے۔

واقعہ کے ردعمل میں تمام کوچ مالکان نے اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے ہڑتال شروع کردیا ہے ۔

جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ چینی اسمگلنگ روکنے پر کوچ مالکان نے کوچ اور مسافروں کے اغوا کا ڈرامہ رچاکر ہڑتال شروع کردیا ہے ۔

ہڑتال کی وجہ سے روڈ مکمل بلاک ہے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ گاڑیوں میں سوار مسافر وںکوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اس سلسلے میں گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک کوچ مسافروں سمیت برآمد نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔

Exit mobile version