Site icon Daily Sangar

گوادرمیں حملے کے بعدسرچ آپریشن شروع ، متعدد افراد گرفتا رولاپتہ

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں گذشتہ روز چینی انجینئرز پر بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے کے فدائی حملے کے بعد شہر بھر میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

بی ایل اے کا کہنا تھا کہ حملے میں 4 چینی شہری اور 11فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج و چین نے کسی قسم کی ہلاکت کی تردید کی ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعدگوادر شہر کو سیکورٹی فورسز نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے اورخارجی وداخلی راستوں کی سخت چیکنگ و نگرانی کی جارہی ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کے مقام اور گردو نواح کے تمام محلوں فقیر کالونی ،نیا آباد ،جی ڈی کالونی میںپاکستانی فوج چادرو چاردیواری کو پامال کرکے گھر گھر سر چ آپریشن کر رہی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھروں ،محلوں اور راستوں میں سرچ آپریشن کے دوران خواتین و بچوں پر تشدد، زبردستی اور تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تک فورسز نے متعدد افراد کو حراست میںلیکرلاپتہ کردیا ہے جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

Exit mobile version